چودھری شجاعت حسین کا بیگم نجمہ حمید کی وفات پر اظہار افسوس، سیاسی وسماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا

ہفتہ 3 دسمبر 2022 13:36

چودھری شجاعت حسین کا بیگم نجمہ حمید کی وفات پر اظہار افسوس، سیاسی وسماجی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدروسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے سینئر سیاسی رہنما بیگم نجمہ حمید کی وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں چودھری شجاعت حسین نے مرحومہ کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کے انتقال سے ملک ایک بااصول، ذہین و بہادر سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیگم نجمہ حمید نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی ،ان کی سیاست کا وقت زیادہ تر ہمارے ساتھ گزارا ہے۔اللہ تعالی مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطافرمائے۔آمین۔

متعلقہ عنوان :