24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کی25 مریض رپورٹ

لاہور سے 15، راولپنڈی سے 4 ، گوجرانولہ اور فیصل آباد سے 3 ،3کیسز رپورٹ ہوئے

ہفتہ 3 دسمبر 2022 13:36

24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کی25 مریض رپورٹ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کی25 مریض رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور سے 15، راولپنڈی سے 4 ، گوجرانولہ اور فیصل آباد سے 3 ،3کیسز رپورٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 18,740 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ترجمان کے مطابق رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 45 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ ڈینگی وائرس سے اب تک لاہور سے 22، راولپنڈی سے 12، گوجرانولہ سے 4، ملتان سے 3، فیصل آباد سے 2 جبکہ ساہیوال اور گجرات سے 1 ،1 ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔