رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت 10دسمبر تک ملتوی

وفاقی وزیر داخلہ نے انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی

ہفتہ 3 دسمبر 2022 14:32

رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت 10دسمبر تک ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت 10دسمبر تک ملتوی کر دی ۔گزشتہ روز لاہور میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں رانا ثنااللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

رانا ثنا اللہ نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی تاہم شریک ملزم اکرم علالت کے باعث پیش نہ ہوا۔

وزیر داخلہ کے وکیل فرہاد علی شاہ نے بتایا کہ رانا ثنا اللہ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے گزشتہ سماعت پر پیش نہ ہو سکے۔انہوںنے عدالت سے استدعا کی کہ ایک ہفتے کی تاریخ رکھ لیں، ہم بھی اس کیس میں لمبی تاریخ نہیں چاہتے۔ جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 10دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے وکلا ء کو رانا ثنااللہ کی متفرق درخواستوں پر دلائل کے لیے طلب کرلیا ۔