ٹنڈ ومحمد خان پولیس کی کارروائی ،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

ہفتہ 3 دسمبر 2022 17:16

ٹنڈ ومحمد خان پولیس کی کارروائی ،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ..
ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان غلام نبی کیریو کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم کے دوران شیخ بھرکیو پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او ریاض بجارانی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کر کے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو عادی ملزمان اویس نظامانی اور وجاہت خاصخیلی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پسٹل ، تین عدد گولیاں اور ایک چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد کر لی اور مقدمہ درج کر کے چالان کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :