حکومت خصوصی افراد کی ہر طرح سے خدمت کرنے کے لیے تیار ہی: وزیراعلیٰ سندھ

ہفتہ 3 دسمبر 2022 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2022ء) زیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ان کی حکومت خصوصی افراد کی ہر طرح سے خدمت کرنے کے لیے تیار ہے اور اس حوالے سے معذور افراد کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے کام کرنے والے ہر محکمے ، این جی او اور تنظیم کے ساتھ تعاون کرے گی۔ یہ بات انہو ں نے وزیراعلیٰ ہائوس میں خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب میں خصوصی افراد، تاجر، اعلیٰ سرکاری حکام ،سول سوسائٹی کے اراکین اور خصوصی افراد کے حوالے سے کام کرنے والے مختلف این جی اوز نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تیسری بار یہ شرف حاصل ہے کہ میں ا?پ سب کو اپنے یہاں خوش ا?مدید کہوں۔ ا?پ سب مجھے بے حد عزیز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں کورونا کی وبا کے پھیلائو سے قبل مختلف کاروباری حضرات، ٹیچنگ فیکلٹی سے وابستہ افراد، طلبا اور والدین خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت سندھ پہلے سے ہی خصوصی افراد کی زندگیوں کو بہتر کرنے کے لیے پٴْرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد سماجی ناانصافیوں، امتیازی سلوک اور استحصال سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ حکومت سندھ خصوصی افراد کی پرائیویسی کے حقوق، تعلیمی مساوات، صحت ، بحالی ، پیشہ ورانہ ترقی اور روزگار کے حوالے سے ہر قسم کے اقداما ت اٹھارہی ہے۔اس سال 2022،اقوام متحدہ کا 'تھیم' ہے "ٹرانسفورمیٹیو سولوشن فار انکلوسیو ڈیولپمنٹ " یعنی دنیا کو تبدیل کرنے میں جد ت کا ایک اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو ملازمت، مساوات اور کھیل کے میدان میں یکساں مواقع دیئے جائیں گے۔ خصوصی افراد کے حقوق سے متعلق بین الاقوامی کنونشن اورپاکستان کے آئین کی روشنی میں سندھ حکومت اپنے قائم کردہ محکموں، ایجنسیوں اور حکام کے ذریعے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو تعلیم، کھیل ، تفریحی اور ثقافتی میدان میں ہر جگہ یکساں مواقع دیئے جائیں گے۔

سندھ حکومت کے لیے یہ ایک کی اعزاز کی بات ہے کہ اوٹسٹک ری ہیبلیٹیشن کے حوالے سے C-ARTS کمپنی موڈ جو کہ کراچی اور حیدرآباد میں موجود ہے ، ایک جدید ترین کیمپس ہے اور اسے جلد ہی سندھ کے دیگر اضلاع اور ڈویڑنوں میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سندھ انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹر کراچی میں قائم ایک جدید ترین اور شاندار پراجیکٹ ہے۔

جلد ہی سندھ کے تمام ڈویڑنل ہیڈ کوارٹرز میں اس کے دیگر کیمپس قائم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت خصوصی افراد کے لیے کام کرنے والی معروف غیر منافع بخش تنظیموں کے ساتھ کام کرنے کے لیے پٴْرعزم ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آپ کی توجہ اس جانب مبذول کرانا بھی ضروری ہے کہ سندھ حکومت نے مالی سال 23-2022 میں محکموں، پراجیکٹس، پروگراموں اور خصوصی افراد کے لیے کام کرنے والی این جی اوز کے بجٹ میں تین گنا اضافہ کیا ہے۔

سندھ حکومت اس نیک مقصد کے لیے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے تیار ہے۔ حکومت سندھ نے شدید بارشوں/ سیلاب کے سبب تمام محکموں کے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات کے بجٹ میں کٹوتی کی ہے لیکن خصوصی افراد کو بااختیار بنانے اوران کی فلاح و بہبود پر کام کرنے والی تنظیموں کے بجٹ میں کوئی کٹوتی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ہر طرح سے خصوصی افراد کی خدمت کے لیے تیار ہے۔حکومت سندھ معذور افراد کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کے حوالے سے کام کرنے والے ہر محکمی/این جی او/تنظیم کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر تقریب میں شریک تمام شرکائ کا شکریہ ادا کیا۔ #