Live Updates

لاہور، عمران خان صوبائی اسمبلیوں کو اپنی ضد کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں،پیر اعجاز ہاشمی

اسمبلیوںکی بلاوجہ تحلیل غیر جمہوری عمل ، عوامی نمائندگی سے انکار ہوگا، مرکزی صدر جے یو پی

ہفتہ 3 دسمبر 2022 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2022ء) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان خیبر پختونخواہ اور پنجاب کی صوبائی اسمبلیوں کو اپنی ضد کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں۔ دونوں اسمبلیوںکی بلاوجہ تحلیل غیر جمہوری عمل اور عوامی نمائندگی سے انکار کے مترادف ہوگا۔عدالت اور سیاسی جماعتوں کو اس پر غور کرنا چاہیے کہ کسی بھی منتخب اسمبلی کو تحلیل کرنے کے لئے ٹھوس وجوہات ہونی چاہئیں۔

مگر پی ٹی آئی چیرمین کے اعلان میں سوائے ضد کے کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔

(جاری ہے)

یہ بات درست ہے کہ وزیر اعلیٰ کو صوبائی اور وزیر اعظم کو قومی اسمبلی تحلیل کا اختیار ہے، مگربلاوجہ اسمبلیاں تحلیل کرنا کوئی دانشمندی نہیں ہے۔ بچوں کی طرح میں نہ مانوں کی رٹ نے عمران خان کو ضدی سیاستدان بنا دیا ہے۔پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا اٹھارویں ترمیم بلاشبہ ملکی مسائل کا حل لے آئی تھی، مگر اس قانون کا غلط استعمال افسوسناک ہوگا۔ کیونکہ عمران خان لانگ مارچ کی ناکامی کا بدلہ اسمبلیوں سے لینا چاہتے ہیں۔ اسی لئے پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں، انتشاری گروہ ہے، جس کا اناپرستی کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات