لاہور، سی سی پی او لاہورکی انسداد پتنگ بازی ٹیموں کو قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

ہفتہ 3 دسمبر 2022 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2022ء) سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے انسداد پتنگ بازی ٹیموں کو قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ پتنگ بازی سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہرگز برداشت نہیں،بلا امتیاز ایکشن لیں۔پتنگوں،ڈور کی خفیہ تیاری اور فروخت روکنے کے لئے ٹھوس لائحہ عمل اپنائیں۔

غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ،پولیس ریسپانس یونٹ اور تھانوں کی ٹیمیں پتنگ بازوں، مینوفیکچررز اور کائٹ سیلرز کو پکڑیں۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر رواں سال اب تک شہر کے مختلف مقامات سے 5782 ملزمان کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں میں 5690 مقدمات درج کئے گئے جبکہ ملزمان کے قبضے سے 58 ہزار سے زائد پتنگیں اور 08 ہزار کے قریب ڈور چرخیاں، گچھیاں اور پتنگیں بنانے کا سامان برامد کیا گیا۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے پتنگ بازی ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے شہریوں کا شعور اجاگر کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔سربراہ لاہور پولیس نے ہدایت کی ہے کہ پولیس اہلکار بلند عمارات سے پتنگ بازی کی مانیٹرنگ کریں۔منبر ومحراب سے شہریوں کو پتنگ بازی سے باز رہنے کے اعلانات کئے جائیں۔غلام محمود ڈوگر نے مزید کہا کہ انسدادی ٹیمیں رات کے اوقات میں پتنگ بازی کے خونی کھیل میں مصروف عناصر کابھی محاسبہ کریں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی چھتوں کو پتنگ بازی کی خونی سرگرمی کے لئے ہرگز استعمال نہ ہونے دیں۔سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی ہرگز نہ کرنے دیں جبکہ شہری پتنگیں بنانے،بیچنے اور اڑانے والوں کی اطلاع 15پر دیں۔ 03-12-22/--230 #h# ؔکوئٹہ ،مولانا فضل الرحمان کا دورہ بلوچستان سے ملکی سیاست پر اچھے اثرات مرتب ہو ینگے،محمد عثمان بادینی #/h# [کوئٹہ (آن لائن)کوئٹہ جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی رہنما سابق رکن اسمبلی محمد عثمان بادینی نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا دورہ بلوچستان سے ملکی سیاست پر اچھے اثرات مرتب ہو ینگے 8 دسمبر کو ورکرز کنونشن سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا خطاب انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا کارکن بھر قوت کے ساتھ شریک ہو ینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علما اسلام کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے نے کہا کہ کارکن گھروں سے نکل کر پارٹی کو مضبوط ملک اور اسلام اور عقیدہ ختم نبوت ص کی دفاع اور تحفظ کے لئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی ہاتھوں کو مضبوط کرے انہوں نے کہا کہ ملکی استحکام اور سالمیت اور ناموس رسالت اور شعائر اسلام کی سربلندی کے لیے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی خدمات قابل تحسین ہے مولانا فضل الرحمن اس وقت امت مسلمہ کی محسن ہیں انہوں نے کہا کہ 8 دسمبر بروز جمعرات جمعیت علما اسلام بلوچستان کے زیر اہتمام ایک روزہ ورکرز کنونشن سے دورس نتائج برآمد ہونگے بلوچستان کے اور جمعیت کے کارکن اپنے محبوب قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی دیدار اور خطاب کیلئے شدد محسوس کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے ہردو میں جابر حکمرانوں کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف صف اول کا کردار ادا کیا ہے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی سالمیت اور بقا کی علامت ہے انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علما اسلام بلوچستان کے زیر اہتمام 8 دسمبر کو ورکرز کنونشن کے انعقاد سے جمعیت کے کارکنوں میں نئے عزم اور ولولہ پائی جاتی ہے 8 دسمبر کو ورکرز کنونشن تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ثابت ہوگا