پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے ضلعی کمیٹی کا اجلاس

پارٹی کے منعقدہ قومی کانگریش 27-28دسمبرکے تیاریوں اور پارٹی کے مجموعی تنظیمی صورتحال پرتبادلہ خیال

ہفتہ 3 دسمبر 2022 22:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2022ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے ضلعی کمیٹی کا اجلاس پارٹی کے صوبائی سیکرٹری ورکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں پارٹی کے سینئر صوبائی نائب صدر محمد عیسیٰ روشان صوبائی نائب صدر محمد یوسف خان کاکڑ اور صوبائی ایگزیکٹو کے اراکین سید قادر آغا، ایڈووکیٹ فقیر خوشحال کاسی نے شرکت کی، اجلاس میں پشتونخوا میپ ضلع کوئٹہ سے مربوط علاقائی سیکرٹریز سینئر معاون سیکرٹریز بھی موجود تھے، اجلاس میں پارٹی کے منعقدہ قومی کانگریش مورخہ 27-28دسمبر2022بمقام کوئٹہ کے تیاریوں اور پارٹی کے مجموعی تنظیمی صورتحال پر سیر حاصل بحث ہوئی اور جائزہ لیا گیااور مختلف فیصلے کئے گئے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد عیسیٰ روشان یوسف خان کاکڑ اور نصر اللہ خان زیرے نے کہا کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اپنے جہد مسلسل کو جاری رکھتے ہوئے پارٹی کے تاریخی بیانیہ پارٹی کو اپنے نظریات قومی و شعوری جد و جہد اور اجتماعی قیادت کے ذریعے آگے بڑھائینگے اور پارٹی خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی سے لیکر ملی شہید عثمان خان کاکڑ اور تمام شہداء اور اپنے غیور عوام کے ارمانوں کی تکمیل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے