سیاست میںپگڑی اچھالنے ، نفرت کا بیج بونے کا بیانیہ ملک کی چولیں ہلا دیگا‘ فرحان شہزاد

نوجوان اندھی تقلید کی بجائے قیادت کے کردار ،قول و فعل کو پیش نظر رکھیں‘ سابق وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل

اتوار 4 دسمبر 2022 12:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2022ء) پنجاب بار کونسل کے سابق وائس چیئرمین فرحان شہزاد نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا مذاکرات کی میز پر آنے کی بجائے میں نہ مانوں کی رٹ لگانا کسی طرح بھی قابل ستائش نہیں ،ایک دوسرے کو گرانے کیلئے دائو پیچ لگا نے کی بجائے ملک و قوم کا نہ سوچاگیا تو نا قابل تلافی کا مرحلہ زیادہ دور نہیں ، سیاسی تنازعات انتہاہی پیچیدہ ہیں جبکہ سیاستدان ایک دوسرے سے ہاتھ ملانا تو دور کی بات ایک دوسرے کو دیکھنے کے بھی روادار نہیں جس سے حالات مزید خراب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اپنے بیان میں فرحان شہزاد نے کہا کہ سیاست میں نظریات پر اختلافات بری بات نہیںلیکن رواداری کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے ، حالیہ کچھ سالوں میں سیاست کو نفرت کی علامت کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے ، نوجوان نسل کسی کی بھی اندھی تقلید کی بجائے اپنی قیادت کے کردار اور قول و فعل کو پیش نظر رکھے ۔

(جاری ہے)

فرحان شہزاد نے کہا کہ سیاست کے ذریعے ترقی ،خوشحالی اور رواداری کی بجائے پگڑی اچھالنے اور نفرت کا بیج بونے کا بیانیہ ملک کی چولیں ہلا دے گا اس لئے سیاسی جماعتوں کی قیادت ، رہنمائوں اور ان کے پیرو کاروں کو اس بارے سوچنا چاہیے ۔

فرحان شہزاد نے کہا کہ وکلاء رہنماموجودہ حالات میںاپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن اس کیلئے سیاستدانوں کو ایک دوسرے کو عزت و احترام اور دلیل کے بیانیے پر آنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :