سی ڈی اے کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

اتوار 4 دسمبر 2022 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2022ء) سی ڈی اے نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئےمتعدد تعمیرات گرا دیں۔ اتوار کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کپیٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس نے کی ہدایت پر ڈی جی انفورسمنٹ نے ہفتہ وار تعطیل کے باوجود انسدادِ تجاوزات سکواڈ کو تجاوزات کے خلاف کاروائیوں کے احکامات دیے جس کی وجہ سے اتوار کو بھی اسلام آباد کے شہری علاقوں اور دہی علاقوں اسلام آباد کچہری سیکٹر F-8 سیکٹر G-7 مارگلہ ٹاون نزد پونا فقیراں ، لہترار روڈ کھنہ اور کری روڈ زون 4 میں کاروائیاں کرتے ہوئے 11 ٹرک سامان ضبط کر کے متعدد تعمیرات گرا دیں ۔

آپریشن کا آغاز اسلام آباد کے سیکٹر F-8 مرکز سے کیا جہاں اکثر عوامی شکایات موصول ہوئیں کہ ہوٹل والے گاڑیوں کے لیے مختص پارکنگ میں کرسیاں ٹیبل اور بار بی کیو کےکاونٹر رکھ کر پاررکنگ کو بند کر دیتے ہیں فوری کاروائی کرتے ہوئے پارکنگ ایریا کو تجاوزات سے صاف کرتے ہوئے 9 ٹرک سامان ضبط کر کے سٹور جمع کرا دیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد سیکٹر G-7 کے علاقہ میں کاروائی کرتے ہوئے تعمیرات گرا کر قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی ۔

اسلام آباد کے دہی علاقہ پونا فقیراں میں بھی قبضہ مافیا چھٹی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے تعمیرات کرکے سرکاری زمین پر قبضہ کیا جا رہا تھا انسدادِ تجاوزات سکواڈ نے کاروائی کرتے ہوئےایک کمرہ بمعہ کچن گرا دیا گیا۔ اسی طرح زون 4 کری روڈ پر بھی کاروائی کرتے ہوئے ایک کمرہ گرا دیا گیا۔ لہتراڑ روڈ کھنہ کے مقام پر تجاوزات کی وجہ سے متاثر رہتا ہے اس پر عوام الناس کی طرف سے شکایات تھی ,کاروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک سامان ضبط کر دیا۔ سیکٹر F-7/3 گلی نمبر 8 dead end پر پرانا تعمیراتی سامان فروحت ہو رہا تھا تجاوزات ہٹا کر ایک ٹرک سامان ضبط کر لیا۔ ڈی جی انفورسمنٹ کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف بلا تعطل کاروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :