ظ* پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

اتوار 4 دسمبر 2022 18:10

eمکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر مکہ مکرمہ میں لی گئی اپنی تصاویر اور وہاں کے کچھ روح پرور مناظر کی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ بے شک وہ جب چاہے اور جسے چاہے بلائے۔

مایا علی نے مزید لکھا ہے کہ میں نے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کی بہت کوشش کی، لیکن اپنے احساسات کو بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ کم پڑ گئے۔ اداکارہ نے یہ بھی لکھا ہے کہ ہر چیز کے لیے الحمدلِلّٰہ۔مایا علی کی اس پوسٹ کو ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر انہیں مبارک بادیں بھی دی جا رہی ہیں۔