لاہور: اوپن مارکیٹ میں 15 کلو آٹے کا تھیلابھی نایاب

پیر 5 دسمبر 2022 22:28

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 15 کلو آٹے کا تھیلابھی نایاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2022ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کی اوپن مارکیٹ میں سستے آٹے کی فراہمی تو ایک طرف 15 کلو آٹے کے تھیلے بھی ناپید ہو کر رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں دوکانداروں کا کہنا ہے کہ پنجاب کی فلور ملوں سے 15 کلو آٹے کے تھیلے کی سپلائی شارٹ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں آٹا نایاب ہو کر رہ گیا ہے۔ شہری حلقوں نے پنجاب حکومت سے فلور ملوں کا مختص کردہ گندم کا کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :