اٹک ، سابقہ بیوی اور سالے پر قاتلانہ حملہ کرنے وا لا ملزم گرفتار

پیر 5 دسمبر 2022 21:52

اٹک ،  سابقہ بیوی اور سالے پر قاتلانہ حملہ کرنے وا لا ملزم   گرفتار
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2022ء) تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے سابقہ بیوی اور سالے پر ہتھوڑے سے وار کرنے اور اسلحہ کی نوک پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

محمد سعید ولد گل محمد ساکن چکی تحصیل پنڈیگھیب ضلع اٹک نے پولیس چوکی پنڈی گھیب میں تحریری درخواست دی کہ میں اپنی ہمشیرہ مسماۃ ر ( ش) کے ساتھ جس نے عدالت میں اپنے خاوند سے خلع کا دعوی کیا تھا خلع لینے کے بعد واپس گھر جا رہا تھا راستے میں میری ہمشیرہ کا سابقہ خاوند ملزم خاکی جان ولد محمد اسلم ساکن دندی پنڈی گھیب نے ہمارا راستہ روکا اور میری ہمشیرہ اور مجھ پر ہتھوڑے سے وار کیے اور پسٹل نکال کر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔

اطلاع ملتے ہی انچارج پولیس سٹی چوکی پنڈی گھیب سب انسپکٹر آفتاب الدین نے مقدمہ درج کر کے مقدمہ میں نامزد ملزم خاکی جان ولد محمد اسلم ساکن دندی پنڈیگھیب کو گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔\378