بنوں ڈویژن کے قومی احتجاجی گرینڈ جرگہ کا مراحلہ وار احتجاج کا فیصلہ

پیر 5 دسمبر 2022 22:45

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2022ء) بنوں ڈویژن کے قومی احتجاجی گرینڈ جرگہ کا مراحلہ وار احتجاج کا فیصلہ جبکہ روزانہ کی بنیاد پر دھرنا دینے کا اعلان کردیا شمالی وزیرستان میر علی میں بنوں کے تین نوجوانوں کے قتل کے خلاف بنوں کے تاجروں اور سول سائٹیز کے زیر اہتمام احتجاجی کیمپ دوسرے بھی لگا گیا جبکہ بدھ کے روز پورے شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا جائے گا جس کیلے گاؤں گاؤں منادی بھی کی جائے گی جرگہ سے خطاب کر تے ہوئے مولانا سید نسیم علی شاہ، ملک مقبول خان خان، ملک اقبال جدون، ملک مویز خان، میئر عرفان درانی ،حاجی محمد نیاز خان ، جنید الرشید، ملک شکیل خان،ڈاکٹر عبدالروف قریشی، ملک ناصر خان بنگش، ملک شیروز خان، ملک فہیم خان، ملک عدنان خان، حکمت یار خان ،ملک مقبول خان،سجاد خان زرگر ،ارشد خان ،ملک ضیاء الحق خان ملک خالد خان گڑھی شیر احمد ملک شیرین مالک و دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان، بنوں اور لکی مروت میں ٹارگٹ کلنگ واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے میر علی شمالی وزیرستان میں بنوں کے تین نوجوانوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا ہمیں صرف لاشیں دی جا رہی ہیں حکومتی افسران اور پولیس کی عملداری ہونے کے باؤجود بھی آج تک قاتلوں کا کو ئی سراغ نہ مل سکا، قوم کو اتفاق اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور امن کی خاطر ایک پلیٹ فورم پر سیاست سے بالاتر ہوکر امن کی بحالی کے لئے تمام اقوام کو اکھٹا ہونا ہوگا احتجاج میں تقریر کر نے پر عبدالصمد خان کی گرفتاری کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا کہ اگر رہا نہ کئے گئے تو ڈی آ ئی جی دفتر کے سانے کیمپ لگائیں گے اس موقع پرفیصلہ ہوا کہ آج سے ہر ایک دکاندار اور یونین کا ایک عہدیدار بھی احتجاجی کیمپ میں شرکت کرے گا بدھ کے روز بنوں شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی۔