اٹک، موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار

پیر 5 دسمبر 2022 21:53

اٹک،  موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2022ء) تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا ۔ ناصر اقبال ولد غلام مصطفی ساکن ڈھوک ڈیرہ پنڈیگھیب نے پولیس چوکی سٹی پنڈیگھیب میں تحریری درخواست دی کہ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کسی کام کے سلسلے آیا تھا اور موٹر سائیکل پارکنگ میں کھڑا کیا جب واپس آیا تو میرا موٹر سائیکل وہاں موجود نہ تھا ، کوئی موٹر سائیکل چور میرا موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی انچارج پولیس چوکی سٹی پنڈیگھیب نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم موٹر سائیکل چور ملزم نثار خان ولد لعل خان ساکن چکی تحصیل پنڈی گھیب کو گرفتار کر لیا ، جس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :