فرنٹئیر کوربلوچستان( نارتھ )کی جانب سے لورالائی میں یوم معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد

پیر 5 دسمبر 2022 20:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2022ء) ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے لورلائی میں یوم معذور افراد کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا مقصد زندگی کی سماجی، سیاسی، معاشی اور ثقافتی پہلوؤں میں معذور افراد کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

(جاری ہے)

تقریب میں 135 سے زائد معذور افراد، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر لورلائی، سماجی تنظیم کے نمائندے اور معززین علاقہ سمیت صحافی حضرات نے شرکت کی۔

لورالائی میں معذور افراد کی سہولت کے لئے خصوصی تعلیمی اداروں کا قیام اور ضلعی سطح پر مختلف سرکاری محکموں میں ملازمتوں کے حوالے سے 5 فیصد کوٹے پر عمل درآمد، تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ معذور افراد کے لئے پیشہ ورانہ تربیت اور ان کا مفت علاج و معالجہ پر بات چیت کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر خصوصی افراد کے لئے ظہرانے کا اہتمام کیاگیا۔