پاکستان اور ارجنٹائن کے مابین دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں دور

دونوں ممالک کے مابین تجارتی ، سرمایہ کاری حجم میں وسعت پر گفتگو کی گئی،دفتر خارجہ

منگل 6 دسمبر 2022 22:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2022ء) پاکستان اور ارجنٹائن کے مابین دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں دور ، دونوں ممالک کے مابین تجارتی ، سرمایہ کاری حجم میں وسعت پر گفتگو کی گئی ، پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان جبکہ ارجنٹائن وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ تیتامانتے نے کی۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ارجنٹائن کے مابین تجارتی اور سرمایہ کاری حجم میں وسعت پر گفتگو کے علاوہ زراعت ، ادویہ سازی ، سائنس و ٹیکنالوجی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ترجمان کے مطابق فریقین کے مابین بین الاقوامی فورمز پر وسیع تر تعاون کے فروغ ، مسئلہ کشمیر، افغان امور پر بھی غور کیا گیا