روس اور چین کے درمیان باہمی تجارت نے ریکارڈ توڑ دیا

تجارتی ٹرن اوور میں گزشتہ سال کے مقابلی32فیصد اضافہ ہوا ‘ رپورٹ

جمعرات 8 دسمبر 2022 13:58

روس اور چین کے درمیان باہمی تجارت نے ریکارڈ توڑ دیا
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2022ء) روس اور چین کے درمیان باہمی تجارت نے ریکارڈ توڑ دیا، روس چین کے درمیان تجارتی ٹرن اوور میں گزشتہ سال کے مقابلی32فیصد اضافہ ہوا ہے۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان رواں سال تجارت کا حجم ریکارڈ172.4بلین ڈالر تک پہنچ گیا گزشتہ ماہ نومبر میں تجارتی ٹرن اوور18.2بلین ڈالر تک پہنچا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق چین نے رواں سال روس کو67.3 بلین ڈالر مالیت کی اشیا ء برآمد کیں، روس سے چین کی ترسیل47.5فیصد اضافے سی105.072 بلین ڈالرتک پہنچ گئیں۔مغربی پابندیوں کے جواب میں روس کی رعایتی پیشکش سے چین نے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے، جنوری تا اکتوبر چین کوئلے کی درآمدات بڑھ کر53ملین ٹن تک پہنچ گئی ہیں۔روس کی بجلی پیدا کرنے والی کمپنی انٹر نے میڈیا کو بتایا کہ ماسکو اور بیجنگ نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس میں 2022 میں روس کی بجلی کی برآمدات میں ریکارڈ 4.4 بلین کلو واٹ فی گھنٹہ اضافہ طے کیا گیا ہے۔