عطا تارڑ اور فواد چوہدری کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ

جمعرات 8 دسمبر 2022 16:18

عطا تارڑ اور فواد چوہدری کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2022ء) وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کیس کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی ۔

(جاری ہے)

سلیمان شہباز سے متعلق عدالتی حکم پر فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ شکر ہے ملک میں عدالتیں آزاد ہیں اور انصاف کا بول بالا ہے ورنہ تو تمام امیدیں ختم تھیں۔

جواب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطااللہ تارڑ نے کہا کہ الحمدللہ، یہ اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے جس سے آپ لوگ بھی مستفید ہو رہے ہیں۔عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ ویسے شہزاد اکبر کہاں ہیں آج کل، جنہوں نے یہ سب کیسز بنائے،اگر کہہں نظر آئے تو بتائیے گا ضرور، باقی حسد نہیں کرنا چاہیے،سڑیا نہ کر، دعا کریا کر