پاکستان میں ساڑھے 5 کروڑ افراد بجلی کی سہولت سے محروم

دو سال میں 32 ارب فنانسنگ کے 912 فلاحی منصوبے شروع کئے، چیئرمین نیپرا

جمعرات 8 دسمبر 2022 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2022ء) چیئرمین نیپراتوصیف ایچ فاروقی نے کہا کہ پاکستان میں 26 اعشاریپ 5 فیصد یعنی ساڑھے 5 کروڑ افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک بورڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں 26.5 فیصد یعنی ساڑھے 5 کروڑ افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ میرے پاس 300 کمپنیاں ہیں، دو سال میں 32 ارب فنانسنگ کے 912 فلاحی منصوبے شروع کئے، اور ملک میں بجلی کے جدید آٹو میٹک میٹرز لگائے ہیں۔توصیف ایچ فاروقی نے کہاکہ ایک میگا واٹ سے اوپر صنعت اپنی بجلی خود پیدا کرسکتی ہے۔