ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ہمدرد نونہال اسمبلی کا انعقاد

ہمدردنونہال مقررین نے انٹرنیٹ کی افادیت اور نقصانات پر روشنی ڈالی ًمہمان خصوصی شاہد نذیر چوہدری،محمد عباس اور علی بخاری نے مقررین میں انعامات تقسیم کئے

بدھ 14 دسمبر 2022 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2022ء) ہمددر فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں ''انٹرنیٹ کا استعمال وقت کی ضرورت لیکن اپنے وقت کا خیال رکھیں'' کے موضوع پر ہمدرد نونہال اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ہمدرد نونہال اسمبلی سے مقررین صمدپرویز، ایمان صابر، حسان عامر، مناہل طارق، مہک شکیل، شمیل تاج، کشف فاطمہ، عیشہ سرفراز اور عالیہ طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائنسی ایجادات میں حیران کن ایجاد انٹرنیٹ ہے جس نے دنیا کو گلوبل ولیج بنا دیا ہے آج ہم ایک کلک سے آن لائن بینکنگ، خریداری، یوٹیلیٹی بلز ادا کر سکتے ہیں۔

کورونا کے دنوں میں جب سکول بند تھے تو اس ایجاد نے تعلیم کا بڑے پیمانے پر نقصان ہونے سے بچا لیا ۔ذوم، اسکائپ، گوگل، میٹنگ روم وہ ایپس ہیں جنہوں نے آن لائن کلاسز کے ذریعے ٹیچرز اور طلبہ طالبات کو سہولت مہیا کی، دفاتر کی میٹینگ کو آسان بنا دیا۔

(جاری ہے)

اس ایک ایجاد نے زندگی کو انتہائی سہل بنا دیا مگر جہاں کسی شے کے بے شمار فائدے ہیں وہاں اسکے غلط استعمال کی وجہ سے اتنے ہی نقصانات بھی ہو سکتے ہیں۔

آج ہمارے بچے اپنا وقت انٹرنیٹ پر نت نئی معلومات اور استفادہ کرنے کی بجائے ٹک ٹاک، سنیپ چیٹ، نیٹ سپوک ویڈیواور ویلز جیسی ایپ دیکھنے میں اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں کسی بھی معلومات کو بغیر کسی تصدیق کے آنکھیں بند کر کے یقین کرلیا جاتا ہے انٹرنیٹ پر بھروسہ اور اسکا ضرور استعمال کرنا چاہیے لیکن اس میں موجود خرافات سے بچنے کی بھی کوشش کرنی چاہیے وقت کے ضیاع سے اپنے مستقبل کو برباد نہیں کرنا بلکہ ہمیں اپنے وقت کی قدر کرنی ہے جس نے وقت کی قدر کی اس نے اپنی زندگی کی قدر کی ۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی شاہد نذیر چوہدری جب کہ ماہر نفسیات محمد عباس تقریب کے مہمان اعزاز تھے۔ نظامت کے فرائض اسپیکر ہمدرد نونہال اسمبلی عطیتہ الوکیل نے نبھائے۔مقامی اکیڈمی گلشن راوی کے نونہالان نے قائد اعظم محمد علی جناح پر ٹیبلو جبکہ مقامی سکول کے نونہال علی رضا نے ملی نغمہ پیش کیا اور مزنگ سکول کی طالبات نے دعائے سعید پڑھی۔اس موقع پر مہمان خصوصی شاہد نذیر چوہدری،محمد عباس اور علی بخاری میںنونہالان میں انعامات تقسیم کئے۔