طبی و سماجی ماہرین کا تمباکو کی جدید مصنوعات پر پابندی لگانے اور آن لائن فروخت و اشتہارات کو روکنے کا مطالبہ
منگل 20 دسمبر 2022 19:00
(جاری ہے)
کمپین فار ٹوبیکو فری کڈز (سی ٹی ایف کے) کے کنٹری ہیڈ ملک عمران احمد نے کہا کہ تمباکو کی صنعت نیکوٹین اور تمباکو کی نئی مصنوعات کو متعارف کرانے کے لیے فریب کارانہ حکمت عملی استعمال کر رہی ہے۔
اس مقصد کیلئے اسے تمباکو نوشی کے صحت مند متبادل کے طور پر پیش کرکے، تمباکو کی صنعت آن لائن فروخت اور فروغ کے ساتھ ساتھ مقامی مارکیٹ میں داخل ہوئی ہے۔ تمباکو کی صنعت یہ دعویٰ کر کے سب کو گمراہ کر رہی ہے کہ تمباکو کی نئی مصنوعات کم نقصان دہ ہیں اور صرف ان لوگوں کے لیے ہیں جو تمباکو چھوڑنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ مصنوعات صحت مند متبادل نہیں ہیں بلکہ بچوں اور نوعمروں کی صحت کو پہنچنے والے نقصان کی پرواہ کیے بغیر نئے صارفین کو لانے کا ایک ذریعہ ہیں۔ وائٹل سٹریٹیجیز کے کنٹری لیڈ ڈاکٹر ضیاء الدین اسلام نے کہا کہ تمباکو کی صنعت جدید مصنوعات کی آن لائن فروخت اور اشتہارات سے ملک کو آلودہ کر رہی ہے لہذا ہمیں پاکستان میں ان مصنوعات کی آن لائن فروخت اور اشتہارات پر پابندی لگانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 31 ملین پاکستانی تمباکو کا استعمال کرتے ہیں اور نئی مصنوعات متعارف کرانے سے اس تعداد میں مزید اضافہ ہو گا۔ سوشل میڈیا کو بھی تمباکو استعمال کرنے والوں کی تعداد بڑھانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جسے روکنے کی ضرورت ہے ۔ سپارک کے پروگرام مینیجر خلیل احمد ڈوگر نے کہا کہ آن لائن اشتہارات اور فروخت کے حوالے سے کمزور پالیسیوں کی وجہ سے تمباکو کی نئی مصنوعات جیسے نیکوٹین پاؤچز، ای سگریٹ اور گرم تمباکو کے آلات انٹرنیٹ پر آسانی سے دستیاب ہیں۔ انھوں نے حکومت سے درخواست کی کہ اس صورتحال کو بچوں کے حقوق کی ایمرجنسی کے طور پر تسلیم کیا جائے کیونکہ اس سے ان کی صحت، تعلیم اور مستقبل کی ترقی کو براہ راست نقصان پہنچے گا۔ یہ پالیسی سازوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ملک میں بچوں کے حقوق کے منافی کوئی پالیسی نافذ نہ ہو۔مزید قومی خبریں
-
معرکہ حق دنیا کیلئے پیغام تھا کہ پاکستان کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کی جائے ، رانا مشہود
-
’’معرکۂ حق‘‘ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی قومی اتحاد، عسکری مہارت اور مؤثر سفارت کاری کا نتیجہ ہے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
الخدمت فائونڈیشن غزہ متاثرین ،پاکستان کے مستحقین کیلئی13ہزار جانور قربان کرے گی‘ ڈاکٹرحفیظ الرحمن
-
حکومت ڈیجیٹلائزیشن،ٹیکس نظام میں بہتری کے ذریعے اقتصادی ترقی کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے‘ مشیر خزانہ
-
پاکستان کو اب معرکہ معیشت جیتنا ہوگا ،مضبوط دفاع کو مضبوط معیشت کے بغیر دیرپا نہیں بنایا جا سکتا‘احسن اقبال
-
چوہدری شافع حسین کا دورہٴ چین، بڑے سرمایہ کار گروپوں سے پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے بات چیت
-
جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شفاف اور تیز تر خدمات کی فراہمی ترجیح ہے، ڈی جی پاسپورٹ
-
لاہور میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 10 فیصداضافہ کر دیا
-
آٹھ صفر کا معرکہ حق دشمن کبھی فراموش نہیں کر پائے گا‘ مریم نواز
-
وزیراعلی مریم نواز کا ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر اظہار تشکر
-
خوبصورت اور دلکش مہاجر پرندے قدرت کا انمول اور بے مثال عطیہ ہیں‘مریم نواز
-
وزیراعلی مریم نواز کا ٹانک وڈی آئی خان میں فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیوں پر اظہار تشکر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.