پارلیمنٹ مشترکہ اجلاس، ارکان پارلیمنٹ کا خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے خلاف سپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا

منگل 20 دسمبر 2022 21:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2022ء) ارکان پارلیمنٹ نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے خلاف سپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران ارکان قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی، محسن داوڑ اور سینیٹر مشتاق احمد نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں سپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دے کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔