لاہور،نامور ادیب ،شاعر ،مصور ،دانشور اور سیاستدان حنیف رامے کی 17 ویں برسی یکم جنوری کو منائی جائیگی

بدھ 21 دسمبر 2022 22:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2022ء) پاکستان کے نامور ادیب ،شاعر ،مصور ،دانشور اور سیاستدان حنیف رامے کی 17 ویں برسی یکم جنوری کو منائی جائیگی وہ 15مارچ1930 کو ضلع شیخو پورہ میں پید اہوئے 1972میں وہ پنجاب کے وزیر خزانہ اور1974 میں وزیراعلی ٰ پنجاب اور 1993میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کے منصب پر فائز ہوئے ۔

(جاری ہے)

حنیف رامے نے کئی کتابیں تحریر کیں جن میں ’’پنجاب کا مقدمہ ،اسلام کی روحانی قدریں، موت نہیں زندگی شامل ہیں یکم جنوری 2006کو حنیف رامے دنیا فانی سے رخصت ہوگئے تھے۔