فرنچائز مالکان پی ایس ایل کی ٹیمیں بڑھانے کیخلاف ہیں : نجم سیٹھی

چاہتا ہوں پی ایس ایل کی ٹیمیں بڑھائی جائیں ، پاکستان سپرلیگ میں 7 سے 8 ٹیمیں ہونی چاہئیں : چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 27 دسمبر 2022 14:05

فرنچائز مالکان پی ایس ایل کی ٹیمیں بڑھانے کیخلاف ہیں : نجم سیٹھی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 دسمبر 2022ء ) چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں پی ایس ایل کی ٹیمیں بڑھائی جائیں ، فرنچائز مالکان نہیں چاہتے کہ ٹیموں میں اضافہ ہو۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سابق بورڈ اور پی ایس ایل فرنچائز کے معاملات ٹھیک نہیں تھے، پی ایس ایل فرنچائز سے ملاقات کروں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں پی ایس ایل کی ٹیمیں بڑھائی جائیں ، پاکستان سپرلیگ میں 7 سے 8 ٹیمیں ہونی چاہئیں ، فرنچائز مالکان نہیں چاہتے کہ ٹیموں میں اضافہ ہو۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کی کرکٹ بورڈ میں ضرورت ہے ، سرفراز احمد کو واپس لائے، اس نے اچھا پرفارم کیا۔