پانچ ماہ گزر نے کے باوجود نہ ضلعی انتظامیہ کی جانب اور نہ ہی غیرسرکاری تنظیموں نے گوٹھ دوست محمد کھوسہ کے رہائشیوں کوریلیف فراہم کیاگیا ہے، راحیل کھوسہ

اتوار 15 جنوری 2023 16:00

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2023ء) پانچ ماہ سے امداد کے منتظر بیٹھے ہوئے ہیں مگر نہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اور نہ ہی غیرسرکاری تنظیموں نے گوٹھ دوست محمد کھوسہ کے رہائشیوں کوریلیف فراہم کیا۔کیاہم پاکستان کے شہری نہیں ہیں ۔گوٹھ دوست محمد کھوسہ کے رہائشیوں راحیل کھوسہ ودیگرمتاثرین نے ڈسٹرکٹ پریس کلب صحبت پور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور رلیف فراہم کرنے کامطالبہ کیا۔

بعدازاں انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ 5 ماہ گزرگئے ہیں مگر آج تک نہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اور نہ کسی این جی او کی جانب سے ہمارے گوٹھ دوست محمد کھوسہ کاوزٹ کیاگیااور نہ ہی کوئی سروے کیاگیا ہمارے گائوں کے ساتھ دیگر گاوں میں غیرسرکاری تنظیموں کے اہلکار آتے ہیں اور ان کو متعددباررلیف بھی فراہم کیاگیاہے مگر گوٹھ دوست محمد کھوسہ نذد میہرعلی کھوسہ میں آنے کی زحمت تک گوارا نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

ہم گائوں والوں نے ملکر غیرسرکاری تنظیموں کو شکایات کیں کہ ہمارے گاوں کاسروے کیاجائے اور رلیف فراہم کیاجائے آج تک کسی نے ہماراحال تک نہیں پوچھاکیاہم سیلاب سے متاثرنہیں ہوئے کیاہم صحبت پوربلوچستان کے رہائشی نہیں ہیں۔انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کشمنرنصیرآباد اور ڈپٹی کمشنر صحبت پورسے طالبہ کیاکہ گوٹھ دوست محمد کھوسہ کاسروے کرکے رلیف فراہم کیاجائے بصورت دیگر گوٹھ دوست محمد کھوسہ کے رہائشی ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مطاہرہ کریں گے اور دھرنادیں گے۔