یمن جنگ کے خاتمےکے لیے پیش رفت ہورہی ہے،اسرائیل فلسطین کے مسئلہ کو سنجید گی سے حل کرے ، سعودی عرب

جمعرات 19 جنوری 2023 09:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2023ء) سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نےکہا کہ یمن جنگ کے خاتمے کی جانب پیش رفت ہورہی ہے، لیکن ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ورلڈ اکنامک فورم میں ایک پینل سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ا ٓٹھ سال سے جاری تنازع صرف سیاسی تصفیے کے ذریعے ہی حل ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کہ یمن جنگ کے خاتمے کی جانب پیش رفت ہورہی ہے،جس میں جنگ بندی میں توسیع اور مستقل جنگ بندی کی طرف پیش رفت شامل ہے۔ انہوں نے اسرائیل کی نئی حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ تنازع فلسطین کے حل کے لیے سنجیدگی سے کام کرے۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل کے کچھ اقدامات سازگار ماحول پیدا کرنے کی بجائے تنازعے میں شدت پیدا کررہے ہیں ۔انہوں نے امید ظاہر کی تنازع کا حل اسرائیل اور وسیع تر خطے کے مفاد میں ہوگا۔ واضح رہےاسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے 2020 میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے کے لیے امن معاہدے طے کیے تھے ۔