پاکستان پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ نے دستور پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریبات منانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

منگل 24 جنوری 2023 21:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ نے دستور پاکستان(73)کی گولڈن جوبلی تقریبات منانے کیلئے 8رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق کمیٹی سینیٹر فرحت اللہ بابر،سینیٹر سید وقار مہدی،چودھری منظور احمد،بیرسٹر مسعود کوثر،سردار عمر گورگیج،حبیب اللہ شاکر،تمام صوبائی صدور اور پیپلز لائرز فورم کے صدر پر مشتمل ہوگی۔ترجمان کے مطابق اس سلسلہ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔