پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ نے دستور پاکستان(73ئ) کی گولڈن جوبلی تقریبات منانے کیلئی 8رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

منگل 24 جنوری 2023 23:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ نے دستور پاکستان(73ئ) کی گولڈن جوبلی تقریبات منانے کیلئے سینٹر فرحت اللہ بابر،سینٹر سید وقار مہدی،چودھری منظور احمد،بیرسٹر مسعود کوثر، سردار عمر گورگیج،حبیب اللہ شاکر، تمام صوبائی صدور اور پیپلز لائرز فورم کے صدر پر مشتمل 8رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہی