نیپال میں 5.4 شدت کا زلزلہ،عمارتیں جھولتی رہیں

زلزلے کی زمین کے اندر 10 کلومیٹر کی گہرائی تھی،کئی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

بدھ 25 جنوری 2023 14:07

نیپال میں 5.4 شدت کا زلزلہ،عمارتیں جھولتی رہیں
کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2023ء) نیپال میں 5.4 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ زلزلے کے جھٹکے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی محسوس کئے گئے ۔

(جاری ہے)

زلزلے کا مرکز پڑوسی ملک نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے 300 کلومیٹر جب کہ ضلع جملا کے شمال مغرب میں تقریبا 63 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔ذرائع کا بتانا ہے زلزلے کی زمین کے اندر 10 کلومیٹر کی گہرائی تھی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھتوں پر لٹکے پنکھے جھول رہے ہیں جبکہ چند تصاویر میں کھڑکیاں اور دروازے بھی ٹوٹے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :