فیلڈ افسران کاشتکاروں کی رہنمائی کے لئے طے شدہ شیڈول کے مطابق کسان آگاہی پروگرام جاری رکھیں،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اوکاڑہ

بدھ 25 جنوری 2023 15:41

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2023ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت راوَ ریاض انجم نے کہا ہے کہ ضلع میں کاشتکاروں کو معیاری بیج اور بہترین کوالٹی کی کیمیائی کھادوں کی فراہمی کے لئے محکمہ زراعت اپنی کاوشیں جاری رکھے فیلڈ افسران کاشتکاروں کی رہنمائی کے لئے طے شدہ شیڈول کے مطابق کسان آگاہی پروگرام جاری رکھیں ہمیں زرعی سیکٹر کو ایک بہترین منافع بخش سیکٹر بنانے کے لئے کاشتکاروں کو تکنیکی سہولت فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت ،ایگر یکلچر افسران اور فیلڈ عملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو جدید طریقہ کاشتکاری کی طرف راغب کرنے ،مشینی کاشت کا بڑھاوا دینے اور جدید ریسرچ کے ثمرات کو کاشتکاروں تک پہنچانے کے لئے فیلڈ عملہ بھر پور اقدامات کرے ۔\378

متعلقہ عنوان :