
’عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے میٹنگ ہورہی ہے‘ شیخ رشید احمد کا دعویٰ
حکومت کا ایک ہی گیم ہے عمران خان کو مائنس کیا جائے لیکن آنے والا الیکشن ون وے الیکشن ہے‘ حکومت جو قدم اٹھائے گی ان کے گلے میں پڑے گا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کی پریس کانفرنس
ساجد علی
بدھ 25 جنوری 2023
18:27

(جاری ہے)
قبل ازیں اپنے ایک بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فوادچوہدری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا، حکومت کےارادے واضح ہوگئے ہیں، جن سے عوام کو سمجھ جانا چاہیے کہ یہ الیکشن نہیں بلکہ کچھ اور کرنے جا رہے ہیں، آئی ایم ایف کی شرائط سے پہلے گرفتاریوں کا دور شروع ہوگا، جس کے بعد جام حکومت کا سڑکوں پر کام تمام ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 90 دنوں میں 2 صوبائی اسمبلیوں میں الیکشن ہونے جا رہے ہیں اور الیکشن کمیشن سیاست دانوں پرپرچے کٹوا رہا ہے جو اس کا کام نہیں ہے، ایف آئی آر پڑھ کراندازہ ہوا یہ کیس عدالت میں 2 نفلوں کی مار ہے، الیکشن کمیشن اپنی ساکھ کو اتنانہ گرائے کہ قوم کا الیکشن سے اعتبار اٹھ جائے، قوم کو الیکشن کی طرف جانے دیا جائے ورنہ قوم سڑکوں پر فیصلہ کرے گی۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 4 بلین سے کم اور آئی ایم ایف کی شرائط سرپر ہیں، وزیروں کا جمعہ بازار لگا ہے، سیاسی اقتصادی معاشی اور توانائی کا بحران حکومت کے گلے پڑنے والا ہے، ملک جام ہے حکومت کاکام تمام ہے، فواد کی گرفتاری چلتی پہ پیڑول کا کام کرے گی، اب ملک الیکشن کی بجائے تشدد کی راہ پر چل پڑا ہے اور فیصلے سڑکوں پہ ہوں گے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جو قوم الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں کر رہی وہ الیکشن کےنتائج پر کیا خاک اعتبار کرے گی، چھوٹا بھائی پرائم منسٹر ہے اور بڑے بھائی کے پاکستان آنے پر پاؤں میں مہندی لگی ہے، الیکشن کا مطالبہ کرنے والے الیکشن پر جانے کے لیے تیار نہیں ہیں، نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والے عنقریب قوم کے احتساب کی بھینٹ چڑھیں گے۔
مزید اہم خبریں
-
ایشیائی ممالک کیلئے تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پولیس لائن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ نے سیکورٹی انتظامات پر سوالات اٹھا دیئے
-
ملک میں بجلی بریک ڈاؤن کا ذمہ دار این ٹی ڈی سی کو ٹھہرا دیا گیا
-
مصدق ملک کا اپنی ہی پارٹی کے سینیٹر کو مستعفی ہونے کا مشورہ
-
پاکستان 2024 تک گیس لائن مکمل کرے ورنہ 18 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرے، ایران
-
تحریک انصاف نے شیخوپورہ سے ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی
-
ایف بی آر ٹیکس اکٹھا کرنے کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام
-
میانوالی میں پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ
-
فروری سے ہی گرمی ہو جانے کی پیشن گوئی
-
انڈس موٹرز کمپنی کا پاکستان میں پلانٹ بند کرنے کا اعلان
-
ریکوڈک منصوبے سے پاکستان کو ڈالرز ملنا شروع ہو گئے
-
حیدرآباد سکھر موٹروے کرپشن کیس، ملزم کی نشاندہی پر گھر سے مزید کروڑوں روپے برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2023, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.