کراچی میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ، متعلقہ اداروں سے جواب طلب

شہرکے 70 فیصد سگنلز خراب اورسائن بورڈزموجود نہیں، وکیل ٹرانسپورٹرز

بدھ 25 جنوری 2023 22:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2023ء) سندھ ہائیکورٹ نے ہیوی ٹریفک کے شہرمیں داخلے سے متعلق ٹرانسپورٹرز کا مقف سننے کے بعد متعلقہ اداروں سے جواب طلب کرلیا ہے۔ٹرانسپورٹرز کے وکیل نے عدالت کو بتایا شہرکی70 فیصد سگنلز خراب اورسائن بورڈزموجود نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

وکیل بتایا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ ای)کے پاس شہرکا 57 فیصد حصہ ہے کچھ نہیں رہا موٹروے والے صرف ٹیکس لے رہے ہیں کام نہیں کررہے۔

مزید کہا کہ سہراب گوٹھ پراڈے کیلیے زمین خریدی، بورڈ آف ریونیو اسکا این او سی جاری نہیں کررہا۔عدالت نے این ایچ اے، ٹریفک انجینئرنگ بیوروکو فریق بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن، سینئرممبر بورڈ آف ریونیو سے جواب طلب کرلیا۔درخواست کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی گئی۔