جہانگیر ترین اور بیٹے کو ایف آئی اے سے بڑا ریلیف مل گیا،مقدمہ خارج

دوران انکوائری منی لانڈرنگ ،ڈالر کی صورت میں رقم کی منتقلی کا کو ئی غیر قانونی طریقہ نہیں سامنے آیا

جمعہ 27 جنوری 2023 16:44

جہانگیر ترین اور بیٹے کو ایف آئی اے سے بڑا ریلیف مل گیا،مقدمہ خارج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو ایف آئی اے سے بڑا ریلیف مل گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای)لاہور نے جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف مقدمہ خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے کا عدالتی احکامات کے بعد باقاعدہ طور پر جہانگر ترین کا مقدمہ داخل دفتر کردیا جائے۔

عدالت آئی او کی رپورٹ کو دیکھتے ہوئے ایف آئی آر کینسل کرنے کا حکم دیتی ہے۔ دوران انکوائری منی لانڈرنگ اور ڈالر کی صورت میں رقم کی منتقلی کا کو ئی غیر قانونی طریقہ نہیں سامنے آیا۔تفتیشی افسر کے مطابق عدالتی حکم کے مطابق تمام ٹرانزیکشنز ایس ای سی پی کے قانون کے مطابق ہوئی ہیں۔ جہانگیر ترین اور علی ترین پر لگائے گئے الزمات اور دفعات درست نہیں۔