مسلم لیگ ن نے باقاعدہ انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں ،نوازشریف نے ہدایات جاری کردیں

لیگی امیدوار مریم نواز شریف کی قیادت میں جلسے اور ریلیوں کا انعقاد کریں ،وزیراعظم کی ہدایت

جمعہ 27 جنوری 2023 22:42

مسلم لیگ ن نے باقاعدہ انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں ،نوازشریف نے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2023ء) نوازشریف کی ہدایت پر حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے انتخابات کے تیاریاں شروع کردیں ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے پرانے ٹکٹ ہولڈرز اور امیدواروں کا آن لائن اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہبازشریف نے امیدواروں کو انتخابات کی بھرپور تیاری کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

لیگی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن ٹکٹوں کا فیصلہ امیدواروں کی عوامی مقبولیت ، ساکھ اور کارکردگی کی بنیاد پر کرے گی۔شہبازشریف کی لیگی امیدواروں کو مریم نوازکی قیادت میں ہونے والے جلسوں اور ریلیوں میں بھرپور عوامی شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لیگی امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں بھی عوامی رابطہ مہم شروع کریں۔ لیگی امیدوار عوام کو مہنگائی اور معیشت کی بدحالی میں تحریک انصاف کی حکومت کے کردار اور دیگر حقائق سے آگاہ کریں۔