ةناگالینڈ، بھارتی فوجیوں کوجھٹکا، فریڈم فائٹرز نے بھارتی فوج کے 31سپاہیوں کو حراست میں لے لیا

اتوار 29 جنوری 2023 19:20

نا گا لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2023ء) گوالیار میں تاریخی ہزیمت کے بعد بھارتی فوج کو ایک اور جھٹکا، ناگا لینڈ فریڈم فائٹرز نے بھارتی فوج کے 31سپاہیوں کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستانی سپاہیوں اور آفسروں نے فریڈم فائٹرز سے منت سماجت کی جس کے بعدجان کی بخشی اور آئیندہ ایسا نہ کرنے کی بٴْنیاد پر فریڈم فائٹرز نے ہندوستانی سپاہیوں کو محفوظ راستہ دینے کی حامی بھر لی۔

ہندوستان آرمی یکے بعد دیگرے مختلف محاذوں ہر ہزیمت اٴْٹھا رہی ہے، اس کی ایک بنیادی وجہ ہندوستانی فوج کا سیاسی استعمال ہے۔ہندوستانی فوج کا مورال دن بہ دن گرتا جا رہا ہے کیونکہ راشن اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہندوستانی فوجی خود کشیاں کرنے پر بھی مجبور ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :