کراچی میں خواتین کیلئے پنک پیپلز بس سروس چلانے کا فیصلہ

اپریل 2022 میں عید ترسیلات کے سبب ورکرز ترسیلات 3.1 ارب ڈالر ہوئی تھیں، اعلامیہ

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 29 جنوری 2023 21:27

کراچی میں خواتین کیلئے پنک پیپلز بس سروس چلانے کا فیصلہ
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 جنوری 2023ء ) کراچی کا بے ہنگم ٹریفک اور آمدورفت کے لئے سواری کے انتظار میں کھڑی خواتین جن کا بسوں میں سفر کرنا کسی امتحان سے کم نہیں، لیکن اب سندھ حکومت نے خواتین کو سہولیات دینے کی ٹھان لی ہے۔ شہر قائد میں اب خواتین کیلئے پنک پیپلز بس سروس کا آغاز ہونے جارہا ہے، جس میں کنڈیکٹر بھی خاتون ہونگی۔ خواتین کا کہنا ہے کہ اکثر ڈرائیور صحیح اسٹاپ پر بس نہیں روکتے جس وجہ سے خواتین کو چلتی گاڑی میں اترنا اور چڑھنا پڑتا ہے الاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔

29 جنوری 2023ء )س بس کا فائدہ یہ ہے کہ اس میں کنڈیکٹر بھی لیڈیز ہیں اور مسافر بھی لیڈیز ہیں۔ بدھ سے کراچی سڑکوں پر نظر آنے والی پنک پیپلز بس سروس شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافے کا سبب بنے گی لیکن اس کے ساتھ ہی گھروں سے نکلنے والی خواتین کے لیے ایک بہت بڑی سہولت بھی ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

پنک پیپلز بس سروس کے ہیڈ آف ایڈمن محمد مستقیم نے سماء کو بتایا کہ ہمارا مشن خواتین کو بہترین اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ پنک پیپلز بس سروس طالبات اور خاص طور پر دفاتر جانے والی خواتین کے لیے بہت بڑی سہولت ہے۔