فیصل آباد آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق

پیر 30 جنوری 2023 12:18

فیصل آباد آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2023ء) فیصل آباد ریجن کے نواحی گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے مکان پر کام کرتے ہوئے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

چک نمبر 332 گ ب میں ارشاد مستری اور محمد لطیف نامی مزدور زیر تعمیر مکان کی چھت پر کام کر رہے تھے کہ اچانک ان پر آسمانی بجلی گر گئی جس سے دونوں زخمی ہوکر بے ہوش ہوگئے۔ریسکیو ٹیم کی جانب سے دونوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پیر محل منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

متعلقہ عنوان :