فیصل آباد،گھریلو جھگڑوں پربھائی نے بہن اور نوجوان نے کزن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

پیر 30 جنوری 2023 12:19

فیصل آباد،گھریلو جھگڑوں پربھائی نے بہن اور نوجوان نے کزن کو موت کے ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2023ء) گھریلو جھگڑوں پربھائی نے بہن اور نوجوان نے کزن کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ صدیق ٹائون کے رہائشی 24 سالہ نعمان کا چند روز قبل اپنے خالہ زاد شاہد سے معمولی جھگڑا ہوا تھا جس کا ملزم شاہد کو شدید رنج تھا گزشتہ روز نعمان علی نے اپنے دوست دلاور حسین کے ہمراہ باوا چک کے قریب بیٹھا ہوا تھا کہ ملزمان شاہد وغیرہ نے فائرنگ کردی گولیاں لگنے سے نعمان اوردلاور حسین بری طرح زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لایاگیا جہاں نعمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگیا۔

متعلقہ عنوان :