اے این ایف کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ، منشیات برآمد، مقدمات درج

پیر 30 جنوری 2023 17:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2023ء) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اے این ایف کے ترجمان کے مطابق اے این ایف اور اے ایس ایف کی باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مشترکہ کاروائی کے دوران فلائٹ نمبر پی اے۔ 610 سے دبئی جانے والےمُلزم کے پیٹ سے چرس بھرے 3 کیپسولز برآمد کیا ، بنوں کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایک اور کارروائی کے دوران برہان انٹر چینج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مردان کی رہائشی خاتون سے 12 کلو چرس برآمد کر لی۔راولپنڈی فیض آباد بس سٹاپ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے خیبر کے رہائشی ملزم سے 180 نشہ آور گولیاں برآمد کی۔برآمدہ نشہ آور گولیاں لیپ ٹاپ کے اندر چھپا کر سمگل کی جا رہی تھیں۔ترجمان کے مطابق اے این ایف اور رینجرز کی کراچی کھارادار میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پشاور کے رہائشی ملزم سے 2 کلو ہیروئن اور 2 کلو چرس برآمد کر لی ہے۔ گرفتار مُلزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیاگیاہے۔