صدرمملکت نے ریاستی ملکیت میں کاروباری ادارے ( گورننس اور آپریشنز) بل 2022 کی توثیق کردی

پیر 30 جنوری 2023 17:54

صدرمملکت  نے ریاستی ملکیت میں کاروباری ادارے ( گورننس اور آپریشنز) بل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2023ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ریاستی ملکیت میں کاروباری ادارے ( گورننس اور آپریشنز) بل 2022 کی توثیق کردی۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے بل کی توثیق آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر کی ہے۔\932