پشاور، پولیس لائنز کا ریسکیوو سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ، ترجمان

منگل 31 جنوری 2023 18:32

پشاور، پولیس لائنز کا ریسکیوو سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ، ترجمان
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2023ء) ملک سعد پولیس لائنز کی ریسکیو و سرچ آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔ ریسکیو 1122کے ترجمان بلال فیضی کے مطابق ریسکیو1122 کو گزشتہ روز ملک سعد پولیس لائنز میں خود کش دھماکے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوری طور پر ریسکیو اہلکارروں نے کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر ایمبولینسز روانہ کیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریسکیووسرچ آپریشن کے دوران 146 افراد کوہسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ ریسکیو اہلکارروں نے 94 زخمیوں اور 54 شہدا کو ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ریسکیوو سرچ آپریشن میں37 گاڑیوں اور 168 اہلکاروں نے حصہ لیا اور پشاور، نوشہرہ، خیبر، صوابی، بنوں اور ڈی آئی خان کے شہدا کے جسد خاکی کو ان کے آبائی علاقوں میں منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :