Live Updates

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کے خلاف نا اہلی کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی

جمعرات 2 فروری 2023 12:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2023ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نا اہلی کیس کی سماعت 9فروری تک ملتوی کردی۔جمعرات کو عدالت عالیہ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار ساجد محمود کی جانب سے سلمان بٹ عدالت میں پیش ہوئےجبکہ عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہ ہوسکے انکے معاون وکیل نے بتایا کہ سلمان اکرم راجہ سپریم کورٹ کے بنچ نمبر وں میں پیش ہوئے ہیں ۔

سلمان اکرم راجہ نے تحریری جواب جمع کرایا ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جواب میں کہا گیا کہ عمران خان مزید رکن قومی اسمبلی نہیں ہے۔معاون وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے خود ہی عمران خان کو ڈی نوٹی فائی کیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے کہا کہ مناسب ہوگا کہ عمران خان سے متعلق نئی صورتحال کا پتہ چلے، جس بیان حلفی پر درخواست آئی ہے وہ 2018 کی ہے۔معاون وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ڈی سیٹ کیا اور وہ مستعفی بھی ہوئے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جواب میں بنچ کے اوپر بھی اعتراض اٹھایا گیا۔معاون وکیل نے کہا کہ آپ قابل قدر جج ہے، ایسی کوئی بات نہیں،کچھ وجوہات کی بنا پر کیس سے علیحدگی ہوئی تھی ،اس کیس میں کوئی جلد بازی تو ہے نہیں مارچ کی کوئی تاریخ دے دیں ۔عدالت نے کیس کی سماعت 9 فروری تک کے لئے ملتوی کردی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات