ڈولفن اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی

ایک ڈاکو گرفتار ،ساتھی فرار ہوگیا، ملزمان نے ڈولفن ٹیم پر فائرنگ بھی کی

جمعرات 2 فروری 2023 13:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2023ء) گجر پورہ میں ڈولفن کے اہلکاروںنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی ۔ راہگیر کی کال پر ڈولفن ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی جس نے ایک ڈاکو کوگرفتار کر لیا جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

ملزمان گن پوائنٹ پر شہری سے واردات کر رہے تھے۔ ڈاکوئوں کی ٹیم پر فائرنگ سے اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔گرفتار ملزم یاسر متعدد سنگین جرائم میں ریکارڈ یافتہ ہے جس سے 2موبائل فونز اور اپلائیڈ فار موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے ۔ملزم کو مزید تفتیش اورقانونی کاروائی کے لئے تھانہ گجر پورہ کے حوالے کر دیا گیا۔