انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار

جمعرات 2 فروری 2023 23:51

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ گراوٹ کا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2023ء) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے ڈالرکی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں1.50روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 269.50روپے سے بڑھ کر271روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں1روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت 273روپے سے بڑھ کر274روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں3روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے یورو کی قیمت فروخت 296روپے سے بڑھ کر299روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 335روپے پر برقرار رہی ۔

متعلقہ عنوان :