ملک میں مہنگائی کا بدترین طوفان آچکاہے، مفتی فیض احمدقادری

جمعہ 3 فروری 2023 20:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2023ء) جماعت غوثیہ اہلسنّت انٹرنیشنل کے چیئرمین ومہتمم جامعہ غوثیہ طفیلیہ گلفشاں سوسائٹی عظیم پورہ شاہ فیصل کالونی مفتی محمدفیض احمدقادری نے کہاہے کہ پیٹرولیم کی قیمت میںاضافے سے ملک میں مہنگائی کا بدترین طوفان آچکاہے، مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے، ہر چیز کی قیمت روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے اخراجات آمدن سے بڑھ گئے ہیں، یہاں تک کہ تنخواہ دار طبقہ بھی مہینے کے آخر میں ادھار یاقرض لینے پر مجبور ہوچکاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بدترین مہنگائی کے دور میں پیٹرول کی قیمت میں بے انتہااضافہ عوام کو زندہ درگورکرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر مزید ظلم انہیں کہیں کا نہیں چھوڑے گا، حکمران خیال کریں ان کا پیٹرول بم عوام کے لئے جان لیوا ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہوناتو یہ چاہئے تھاکہ پچھلی حکومت کی غلطیوں سے موجودہ حکمران سبق سیکھتے لیکن موجودہ حکومت بھی وسائل بڑھانے کے بجائے عوام پر ظلم بڑھارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :