فیصل آباد، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز نے قتل‘ ڈکیتی کے ملزم کو سزائے موت‘ دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی

جمعہ 3 فروری 2023 21:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2023ء) فیصل آباد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز نے قتل‘ ڈکیتی اور قتل اور مقدمات کا فیصلہ سنتے ہوئے ایک ملزم کو سزائے موت‘ دو ملزمان کو عمر قید اور مجموعی طور پر 11لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ تفصیل کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج راجہ شاہد ضمیر نے تھانہ بٹالہ کالونی کے مقدمہ قتل‘ ڈکیتی میں ملوث مجرم رضوان کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا جبکہ اس کے ساتھی مجرم غلام مصطفی کو عمر قید اور ایک لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا، جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو مزید قید وسخت بھگتنا ہو گی۔

استغاثہ کے مطابق مذکورہ مجرمان نے واردات کے دوران مزاحمت پر نوجوان شہباز کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منصف خان نے تھانہ پیپلزکالونی کے مقدمہ قتل میں ملوث ملزم فیاض احمد کو عمر قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق ڈی او سکینڈری ایجوکیشن کے ڈرائیور فیاض احمد نے معمولی جھگڑے پر گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول کے ملازم ارشاد احمد کے بیٹے نوید ارشاد کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جس پر پولیس نے چالان مکمل کر کے عدالتوں میں بھجوائے تو فاضل ججز نے سماعت کے دوران جرم ثابت ہونے پر مذکورہ بالا سزا کا حکم سنا دی