لاہور،ویٹرنری یونیورسٹی میں تین روز ہ جاری ٹریننگ پروگرام اختتام پذیر

جمعہ 3 فروری 2023 22:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2023ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کے ڈیپا رٹمنٹ آف ڈیری ٹیکنا لو جی نے محکمہ لا ئیو سٹاک کے با ہمی اشتراک سے ڈیری فارمرز و انڈسٹری سٹیک ہولڈرز کی ملک ویلیو چین میں کپیسٹی بلڈ نگ پرا جیکٹ کے زیر اہتمام ڈیری انڈسٹری میں انٹر پرینیور شپ کے مو ضو ع پرتین روز سے جاری ٹریننگ پروگرام کی اختتا می تقریب کا انعقاد سٹی کیمپس میں ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے شرکامیں سر ٹیفیکیٹس تقسیم کئے جبکہ پراجیکٹ ڈائر یکٹر ڈاکٹر محمد جنید کے علا وہ 15 پبلک و پرا ئیویٹ سیکٹرز سے ڈیری پروفیشنلز نے شر کت کی۔

متعلقہ عنوان :