اوستہ محمد ،پولیس کی کارروائی، قتل کے مقدمت میں مطلوب دو ،چوری ڈکیتی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا

جمعہ 3 فروری 2023 21:00

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2023ء) اوستہ محمد میں پولیس کی کاروائی قتل کے مقدمت میں مطلوب دو جبکہ چوری ڈکیتی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی نصیر آباد و ایس پی ضلع اوستہ محمد کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او سٹی اوستہ محمد عبدالروف جمالی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو اہم ملزمان عثمان رند ، غلام محمد رند کو گرفتار کرلیا جبکہ ڈکیتی اور چوری میں ملوث ملزم ارباب عمرانی سے ایک ٹی ٹی پستول بمعہ میگزین اور گولیاں بغیر لائیسنس برآمدہونے پر ملزم کیخلاف مقدمہ فرد نمبر 15/2023 بجر 15Eدرج کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم سے موٹرسائیکلوں کے لاک توڑنے والی ماسٹر چابی بھی برآمد ہوئی ہے۔ ایس ایچ او سٹی عبدالرئوف جمالی نے مزید کہا کہ پولیس نے ایک ہفتے میں مختلف کیسوں میں مطلب ایک درجن سے زائدملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ عوام کے تعاون سے انشاء اللہ سٹی میں امن امان کی ماحول کو برقرار رکھیں گے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :