ملک کی زیادہ تر ریفائنریز میں 10 دن یا اس سے کم عرصے کا خام تیل باقی رہ گیا

ڈالر کی عدم دستیابی اور لاجسٹک چین میں رکاوٹ کے باعث سِنرجی کو ریفائنری 8 دن کیلئے بند کردی گئی

جمعہ 3 فروری 2023 22:50

ملک کی زیادہ تر ریفائنریز میں 10 دن یا اس سے کم عرصے کا خام تیل باقی رہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2023ء) ملک بھر کی زیادہ تر آئل ریفائنریز میں 10 دن یا اس سے کم عرصے کا خام تیل باقی رہ گیا۔ ڈالر کی عدم دستیابی اور لاجسٹک چین میں رکاوٹ کے باعث سِنرجی کو ریفائنری 8 دن کیلئے بند کردی گئی۔

(جاری ہے)

ریفائنری نے وزارت توانائی کو خط لکھ کر مطلع کردیا اور کہا کہ ریفائنری 10 فروری سے خام تیل کا جہاز آنے پر پیداواری عمل شروع کرے گی۔اطلاعات کے مطابق آئل سیکٹر میں کمپنیز کو پیٹرول کی درآمد کیلئے ایل سی کھولنے میں شدید رکاوٹ کا سامنا ہے، سابقہ بائیکو ریفائنری سِنرجی کو میں صرف 3 سے 4 دن کا خام تیل کا ذخیرہ موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :